وزیر اعلیٰ پنجاب کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پرپیغام

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پرپیغام

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محنت کشوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وباء کے پیش نظر محنت کشوں کا عالمی دن سادگی اور سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے منا رہے ہیں اور آج وطن عزیز ہم سے گھروں میں رہنے کا تقاضا کرتا ہے - وزیر اعلی نے کہا کہ محنت کش ہمارے ہیرو ہیں جو رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں -1886 کو شکاگو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق کیلئے لازوال قربانیاں دیں اور یہ دن ہمیں جبر و استبداد کے خلاف شکاگو کے شہداء کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔دین اسلام محنت کش کی عظمت اور فلاح و بہبود کا درس دیتا ہے۔دین اسلام میں محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دے کر اس کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

پیغام

مزید :

صفحہ آخر -