ڈاکٹر تبسم افضل 5سال کیلئے ریکٹرکامسیٹس یونیورسٹی تعینات

  ڈاکٹر تبسم افضل 5سال کیلئے ریکٹرکامسیٹس یونیورسٹی تعینات

  

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت نے ڈاکٹر تبسم افضل کو کامسیٹس یونیورسٹی کا ریکٹر تعینات کر دیا۔ صدر پاکستان کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر تبسم افضل کو کامسیٹس یونیورسٹی کا ریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر تبسم افضل کی تعیناتی کی مدت پانچ سال ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی کی سینیٹ نے یونیورسٹی کے ریکٹر کی پوسٹ کیلئے 3 امیدواروں کا پینل صدرمملکت کو جو کہ یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں منظوری کیلئے بھجوایا تھا،یونیورسٹی سینٹ کے اجلاس کے دوران کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر کیلئے جن تین امیدواروں کا پینل فائنل کیا گیا تھا ان میں ڈاکٹر ضابطہ شنواری،پروفیسر ڈاکٹر بلال اور ڈاکٹر تبسم افضل شامل تھے، کامسٹس یونیورسٹی کے ریکٹر کی پوسٹ تقریبا دو سال سے خالی تھی۔

ریکٹر تعینات

مزید :

صفحہ آخر -