حکومت نے مزدوروں اور کسانوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا،سراج الحق

  حکومت نے مزدوروں اور کسانوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کرونا وائر س نے عالمی معیشت کو تبا ہ کرکے رکھ دیا ہے۔صنعتیں اور کاروبار بند ہونے سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ نقصان مزدور طبقے کو ہوا ہے۔اس عالمی وبا سے بچ جانے والے مزدور بھوک کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ حکومت نے مزدوروں اور کسانوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ہر طرف مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے عوام پریشانیوں اور مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ رہے ہیں اور لاکھوں مزدوروں کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔ ان حالات میں ضروری ہے کہ حکومت ہنگامی اقدامات کرے اور غریب محنت کشوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچانے کے لیے ان کی عملی مدد کی جائے۔خاص طور پر دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں میں راشن پہنچانے کا فوری انتظام کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شمس الرحمن سواتی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اس بار مزدور ڈے انتہائی غیر معمولی حالات میں آیا ہے، کورونا لاک ڈاؤن کے باعث مزدور سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اس وباء سے بچنے کے لیئے لاک ڈاؤن ناگزیر عمل ہے۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -