چین، پاکستان ایک ساتھ جیتے اور سانس لیتے ہیں، شہریار آفریدی
اسلام آباد(آئی این پی)چین کے سفیر یاو جنگ نے جمعرات کے روز کورونا وائرس وبا کے باعث لاک ڈان کی صورتحال کی وجہ سے کیمپوں میں پھنسے ہوئے افغان مہاجرین کے لئے 1500فوڈ پیکس وزیرمملکت برائے سیفران اور انسداد منشیات شہریار آفریدی کے حوالے کیے اور کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے علاقائی اور عالمی اقدامات قابل تعریف ہیں جبکہ وزیرسیفران شہریار آفرید ی نے کہاکہ چین، پاکستان ایک ساتھ جیتے اور سانس لیتے ہیں۔یاد رہے کہ چین نے یہ عطیہ شہریار آفریدی کی درخواست پر کیا جنھوں نے اقوام متحدہ اور وفاقی دارالحکومت میں مقیم سفارتی مشنز کو خط لکھ کرترقی یافتہ ممالک کی توجہ لاک ڈان کی صورتحال میں پھنسے ہوئے افغان مہاجرین کی امداد کی طرف مبذول کی ہے۔چینی سفیر یا ؤجِنگ نے اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اٹھائے گئے علاقائی اور عالمی اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ افغان مہاجرین کی مدد کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان گذشتہ چار دہائیوں کے دوران نہ صرف لاکھوں افغانوں کی دل کھول کر میزبانی کر رہا ہے بلکہ وہ جنگ سے متاثرہ افغانستان میں امن عمل میں بھی کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قائدانہ کردار کی وجہ سے افغان امن عمل آگے بڑھ رہا ہے جو افغان قوم کے مستقبل کی تشکیل میں معاون ہوگا۔
شہریار آفریدی