سندھ حکومت کے ہر اقدام کی وفاق سے مخالفت افسوس ناک، بلاول

سندھ حکومت کے ہر اقدام کی وفاق سے مخالفت افسوس ناک، بلاول

  

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ہر اقدام کی وفاقی حکومت کی جانب سے مخالفت سامنے آنا افسوس ناک ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے ہونے والا فائدہ اور ورلڈ بینک، جی 20 ممالک سے ملنے والا ریلیف صوبوں کو دیا جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت غریب عوام کا ساتھ دینے کے بجائے ہمارے فلاحی کاموں کو سبو تاڑ کرنے پر لگی ہوئی ہے، انہوں نے یہ گفتگو اپنی سربراہی میں ہونے والے ویڈیو لنک کے ذریعے مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کی، مشاورتی اجلاس میں کرونا وائرس کی صورت حال اور ملک کو درپیش معاشی مسائل پر بات چیت کی گئی، اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر، شازیہ مری، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، قمرزمان کائرہ، چوہدری منظور، مصطفی نواز کھوکھر، فیصل کریم کنڈی اور پلوشہ خان شریک ہوئے، مشاورتی اجلاس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیرصحت عذرا پیچوہو اور وزیراطلاعات ناصرشاہ بھی موجود تھے۔

بلاول

مزید :

صفحہ آخر -