بیرونی قرضوں کو معاف کرانے کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع

بیرونی قرضوں کو معاف کرانے کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے بیرونی قرضوں کو فورس میجیور کے تحت معاف کرانے کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی۔ رحمن ملک نے کہاکہ حکومت بیرونی قرضوں کی معافی کیلئے فورس میجیور کے تحت درخواست کو سینیٹ میں زیر بحث لائے، کورونا وائرس کیوجہ سے ائی ایم ایف، ورلڈ بنک و یوایس ایڈ سے قرضے معاف کروائے جا سکتے ہیں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ فورس میجیور واضح قانون ہے کہ کورونا جیسی وبا و دیگر قدرتی آفات میں قرضے معاف کئے جاسکتے ہیں، فورس میجیور قانون آئی ایم ایف، ورلڈ بنک، یو ایس ایڈ و دیگر کے قوانین کا حصہ ہے، کورونا وائرس نے ہماری معیشت کا پہیہ مکمل طور پر جام کردیا ہے، کارونا وائرس کیوجہ سے ریونیو اور ترسیلات زر میں بے تحاشا کمی آئی ہے، موجودہ حالات میں پاکستان بیرونی قرضے نہیں ادا کرسکتا ہے، حکومت آئی ایم ایف و دیگر قرض دہندگان سے فورس میجیور کے تحت قرضے معاف کروانے کی استدعا کرے، وزیراعظم کو خط بھی لکھ چکا ہوں کہ فورس میجیور کے تحت قرضے معاف کروائے۔

قرارداد جمع

مزید :

صفحہ آخر -