پی آئی اے کوامریکہ کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی

پی آئی اے کوامریکہ کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے، امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کر دیا۔سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے گزشتہ ہفتے امریکہ کیلئے ڈائریکٹ پروازیں چلانے کی درخواست دی تھی جس کے جواب میں امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے ایک ماہ کے دوران امریکہ کیلئے12 پروازیں چلا سکتا ہے۔اس سے قبل پی آئی اے کی پروازیں یورپ یا برطانیہ کے ائیرپورٹس سے سیکورٹی کلئیر ہو کرامریکہ جاتی تھیں، اب پی آئی اے امریکہ کی ریلیف پروازیں چلائے گا جس کے ہزاروں پاکستانی منتظر ہیں۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ طیارے بیرون ملک سے میتیں بھی بلا معاوضہ لائیں گے۔ آخری پاکستانی کے وطن واپسی تک پی آئی اے کا آپریشن جاری رہے گا۔
پروازیں

مزید :

صفحہ آخر -