میکرو اکنامک اہداف پر اتفاق رائے کیلئے فریقین رابطے فعال بنائیں،حفیظ شیخ

  میکرو اکنامک اہداف پر اتفاق رائے کیلئے فریقین رابطے فعال بنائیں،حفیظ شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ میکرو اکنامک اہداف پر اتفاق رائے کیلئے فریقین رابطے فعال بنائیں،مشکل حالات میں تمام ریاستی عناصر اپنا موثر کردار ادا کریں، بورڈ مختلف پالیسی ایکشن کیلئے موجودہ امور کار کا مربوط جائزہ لے۔جمعرات کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت مالیاتی پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میکرو اکنامک اہداف پر اتفاق رائے کیلئے فریقین رابطے فعال بنائیں، مشکل حالات میں تمام ریاستی عناصر اپنا موثر کردار ادا کریں۔ عبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ بورڈ مختلف پالیسی ایکشن کیلئے موجودہ امور کار کا مربوط جائزہ لے، بہتر پالیسی اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا۔ سیکرٹری خزانہ نے کہاکہ ٹھوس اقدامات سے اقتصادی بہتری آئی ہے، کرنٹ اکاوَنٹ اور فسکل خسارہ میں کمی اور زر مبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں، پرائمری بیلنس جولائی سے مارچ تک 104 ارب سرپلس رہا۔اجلاس میں شرکاء کو کورونا سے پہلے اور بعد کی صورتحال اور معیشت پر اثرات پر بریفنگ بھی دی گئی۔
حفیظ شیخ

مزید :

صفحہ آخر -