لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق آج جمعے کو صوبے کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،تاہم رات کے دوران خطہ پوٹوہار، میانوالی، بھکر، لیہ، سرگودھا اور گوجرانوالہ میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری ہونے کی بھی توقع ہے۔جمعرات کو ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت کم سے کم 35ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ سے زیادہ37ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور ہوا میں نمی کا تناسب 36فیصد رہا۔
موسم گرم