سٹاک مارکیٹ میں زبر دست تیز ی، انڈیکس میں 952.80پوائنٹس اضافہ

  سٹاک مارکیٹ میں زبر دست تیز ی، انڈیکس میں 952.80پوائنٹس اضافہ

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقراررہا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری بڑھنے کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس کی34ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی اور انڈیکس 952.80 پوائنٹس کے اضافے سے34111.64پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ77.38فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب52ارب65کروڑ38لاکھ روپے بڑھ گئی اور کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت107.92فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل تیسرے روز جمعرات کو سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریدنے کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100انڈیکس کی34ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہااور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 952.80پوائنٹس کے اضافے سے 34111.64پوائنٹس ہوگیا اسی طرح505.22پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15081.82پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 574.58پوائنٹس کے اضافے سے23937.61پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر367کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے284کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 73کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور10میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب52ارب65کروڑ38لاکھ روپے کے اضافے سے 63کھرب76ارب 71کروڑ72لاکھ روپے ہوگئی۔جمعرات کو 29کروڑ20لاکھ 86ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوبدھ کی نسبت15 کروڑ16لاکھ 12ہزار شیئرز زائد ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو ٗ کے لحاظ سے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت150.75روپے کے اضافے سے2160.75روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت150وپے کے اضافے سے 6950روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 44روپے کے اضافے سے 1620روپے اورفلپ موریس کے حصص کی قیمت35روپے کی کمی سے 1802روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ہیسکول پٹرول،پاک ا لیکٹران، میپل لیف،پاک پٹرولیم،یونٹی فوڈز،اینگرو فرٹیلائزر،کے الیکٹرک،بینک آف پنجاب،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اورپایونیئر سیمنٹ کے حصص سرفہرست رہے۔می کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک میں 90پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی سے ڈالر160.50روپے کی سطح پر آگیا۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید1.20روپے کی کمی سے161.20روپے سے گھٹ کر160روپے اور قیمت فروخت90پیسے کی کمی سے161.40روپے سے گھٹ کر160.50روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر قیمت خرید50پیسے کی کمی سے160روپے سے گھٹ کر159.50روپے اور قیمت فروخت161روپے سے گھٹ کر160.50روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید171روپے اور قیمت فروخت173روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید2روپے کے اضافے سے194روپے سے بڑھ کر196روپے اور قیمت فروخت196روپے سے بڑھ کر198روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41روپے سے بڑھ کر41.10روپے ہوگئی اور قیمت فروخت41.50روپے برقرار رہی جب کہ یوے ای درہم کی قیمت خرید 42.20روپے سے بڑھ کر42.40روپے اور قیمت ٖفروخت42.60روپے سے بڑھ کر42.80روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -