کرونا ٹیسٹنگ کی استعدادبڑھانے کیلئے اقدامات جاری،مسرت جمشید

        کرونا ٹیسٹنگ کی استعدادبڑھانے کیلئے اقدامات جاری،مسرت جمشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرونا ٹیسٹنگ کی استعداد ایک ہفتے تک بڑھ کر 10ہزار روزانہ ہو جائے گی جس میں مزید اضافے کے منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔مسلم لیگ (ن) کے پیٹ میں یہ درد ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات حکومت کے شانہ بشانہ مستحق خاندانوں کی مددکیوں کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر انصاف ویلفیئر ونگ کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ہر فیصلہ کابینہ کی مشاورت سے ہوتا ہے جبکہ ماضی میں شاہی خاندان کے فیصلے عوام پر مسلط کئے جاتے تھے،منفی پراپیگنڈے کے باوجود عوام کو گمراہ کرنے میں ناکامی پر لیگی ترجمانوں کی نوکری خطرے میں پڑ گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے پاس اس وقت کوئی ایجنڈا نہیں اس لئے میں نہ مانوں کے بیانیہ کا پرچار کیا جارہا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عالمی ادارہ صحت کے مرتب کردہ ایس او پیز کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے اور حکومت کے پیشگی اقدامات کی وجہ سے بھی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
مسرت جمشید

مزید :

صفحہ آخر -