پی آئی اے کا فضائی میزبان کورونا وائرس کا شکار ہو گیا

  پی آئی اے کا فضائی میزبان کورونا وائرس کا شکار ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کا فضائی میزبان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گیا،فلائٹ اسٹیورڈ صفدر علی دو روز قبل لندن سے براستہ دبئی کراچی پہنچا تھا۔ تفصیلات کے مطابق صفدر علی کا تعلق لاہور بیس سے ہے جو بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے والی پرواز میں ڈیوٹی پر مامور تھا۔ فضائی میزبان دودن قبل لندن براستہ دبئی کراچی پہنچا تھا۔صفدر علی پی آئی اے کے ہوٹل میں قرنطینہ میں تھا اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فضائی میزبان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پی آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -