مختلف ممالک میں کورونا سے 163 پاکستانیوں کی اموات کی اطلاعات ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

مختلف ممالک میں کورونا سے 163 پاکستانیوں کی اموات کی اطلاعات ہیں،ترجمان دفتر ...

  

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں کرونا سے 163 پاکستانیوں کی اموات کی اطلاعات ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں 23 لاکھ،متحدہ عرب امارات میں 16 لاکھ اور قطر میں 1 لاکھ 80 ہزار پاکستانی کام کرتے ہیں،ترجمان کے مطابق مشرق وسطی ممالک سے 50 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں،عمان میں 2 لاکھ 72 ہزار،کویت میں 1 لاکھ 5 ہزار اور بحرین میں 1 لاکھ سے زائد پاکستانی کام کر رہے ہیں،کرونا کے باعث متحدہ عرب امارات میں 13 ہزار کے قریب پاکستانی بیروزگار ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ آخر -