کورونا ریلیف فنڈ کو مزدور احساس پروگرام کے ساتھ لانچ کررہے ہیں، حماد اظہر

کورونا ریلیف فنڈ کو مزدور احساس پروگرام کے ساتھ لانچ کررہے ہیں، حماد اظہر

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے صنعت حماد اظہر نے کہا ہے کہ 2 روز قبل کابینہ نے چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج کی منظوری دی ہے جس سے 35 لاکھ تاجروں کا فائدہ پہنچایا جائیگا اور اس کیلئے 50 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کو مزدور احساس پروگرام کے ساتھ لانچ کررہے ہیں جس کے تحت اگر کوئی ایک لاکھ روپے وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ پروگرام میں دیتا ہے تو حکومت پاکستان اس ایک لاکھ روپے کے بدلے میں 4 لاکھ روپے اس اکاؤنٹ کے ساتھ ڈپازٹ کروائے گی۔

حماد اظہر

مزید :

صفحہ آخر -