نئی اسمبلی بلڈنگ کا ٹھیکہ نا تجربہ کار کمپنیوں کو دینا تشویشناک،محمد خان بھٹی

نئی اسمبلی بلڈنگ کا ٹھیکہ نا تجربہ کار کمپنیوں کو دینا تشویشناک،محمد خان ...

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر سیکرٹری محمد خان بھٹی نے اسمبلی کی زیرتعمیر بلڈنگ کا دورہ کیا۔ محکمہ C&W کے افسران نے عمارت کی تکمیل اپریل 2020ء میں مکمل کرنے اور بجٹ اجلاس جون 2020ء میں نئے ہاؤس میں کروانے کا وعدہ کیا تھا۔ سیکرٹری کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری کوآرڈینیشن رائے ممتاز حسین بابر، ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک اور اسمبلی کے دیگر سینئر افسران کے علاوہ محکمہ C&W کے افسران بھی موجود تھے۔ سیکرٹری اسمبلی نے نئی اسمبلی بلڈنگ کے دورہ کے دوران اسمبلی کے ایوان، سپیکر آفس، چیف منسٹر آفس، سیکرٹری اسمبلی آفس اور کمیٹی رومز کا باالخصوص جائزہ لیااور محکمہ C&W کے افسران کی کارکردگی غیر معیاری اور غیر تسلی بخش قرار دی۔ اس سلسلے میں انہوں نے سیکرٹری C&W کیپٹن (ر) اسد اللہ خان سے ٹیلیفونگ گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ بلڈنگ میں تعمیراتی کام کی رفتار انتہائی غیر تسلی بخش ہے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر عصمت شریف کو کاہل اور کام چورکمپنیوں کے خلاف متعدد بار کارروائی کی ہدایت کی ہے مگر آپس کی ملی بھگت کی وجہ سے وہ کوئی کارروائی نہیں کر رہے۔

محمد خان بھٹی

مزید :

صفحہ آخر -