پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس 5مئی کو طلب نئے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا
اسلام آباد(آئی این پی)پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس 5مئی کو طلب کر لیا گیا، اجلاس میں کمیٹی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس 5 مئی کو دن 2 بجے ہوگا،اجلاس میں کمیٹی کے نئے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سید فخر امام نے بطور وفاقی وزیر اپنی نامزدگی کے بعد چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی کو پارلیمانی کشمیر کمیٹی میں سید فخر امام کی جگہ بطور رکن شامل کیا ہے۔
پارلیمانی کشمیر کمیٹی