اربوں مالیت کی منشیات برآمد، 11غیر ملکیوں سمیت16 گرفتار

اربوں مالیت کی منشیات برآمد، 11غیر ملکیوں سمیت16 گرفتار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکز انصاف ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور صدر مملکت، وزیر اعظم، گورنر کی صحت کے لیے بکرے کاٹے گئے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان، جنرل سیکریٹری سعید آفریدی اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کی سب سے بڑی بد قسمتی ہے۔وزیر اعلیٰ کے اندر عقل اور شعور نہیں۔وزیر اعلیٰ کے ساتھ ٹیم نہیں صرف چمچے ہیں۔ان کی وزیر صحت کہیں ظاہر نہیں ہیں۔صوبے سندھ کو صحت کے معاملے میں لاوارث چھوڑا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ڈاکٹر، پولیس اور صحافی فرنٹ لائن کے ہیرو ہیں۔18 ویں ترمیم ہی اس صوبے کی بربادی ہے۔یہاں کے حکمرانوں کا عوام سے کوئی غرض نہیں۔آج عوام کو پینے کا پانی تک میسر نہیں۔عوام کو آج لاکھوں روپے ادا نہیں کرنے پڑتے۔وفاق این ایف سی کے پیسوں کا جائزہ لے وہ کہاں گئے۔اس صوبے کے تباہی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے۔بلاول زرداری کہاں غائب ہوگئے ہیں۔وفاقی حکومت کا 18 ویں ترمیم پر نظر ثانی کا فیصلہ اچھا ہے۔عوام کو تو ایکسپائر راشن مل رہا ہے،راشن جو تقسیم ہوا اس میں آٹے کے اندر کیڑے نکل رہے ہیں۔ان کے لیڈران اپنی ذات کا سوچتے ہیں۔وزیر اعلیٰ میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل بہت کام کررہے ہیں۔جن لوگوں نے ملاقاتیں کی وہ ٹیسٹ کروارہے ہیں۔اللہ کا شکر ہے سب کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -