نئے کپڑے اور چپل کا لالچ،9 سالہ بچی مبینہ بداخلاقی کے بعد قتل

نئے کپڑے اور چپل کا لالچ،9 سالہ بچی مبینہ بداخلاقی کے بعد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد(بیورورپورٹ) نئے کپڑے اور چپل کا لالچ دے کر 9 سالہ بچی کو مبینہ طور پر بداخلاقی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے بنگالی پاڑے سے گزشتہ روز 9 سالہ کمسن بچی رخسار لاپتہ ہوگئی تھی۔ بچی کے والد کا کہنا تھا کہ رخسار دوپہر میں یہ کہہ کر نکلی تھی کہ ایک انکل نے سامان دینے کے لیے بلوایا ہے۔ اس کے ساتھ چھوٹا بھائی بھی تھا جسے قاتل نے یہ کہہ کر گھر واپس بھجوا دیا کہ وہ بہن کو سامان دے دے گا۔بچی کے لاپتہ ہونے پر پولیس نے جائے وقوعہ سے لے کر بچی کے گھر تک جیو فینسنگ کا عمل شروع کر دیا۔ اور ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر رات گئے آٹوبھان روڈ پر واقع ایک پارک سے برآمد کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے، صدیق نامی ملزم کا تعلق اسی علاقے سے ہے، اسے سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل کی گئی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا گیا۔ ملزم ہی نے گرفتاری کے بعد تشتیش کے دوران لاش کی نشاندہی کی تھی۔ بچی کے چچا کی مدیت میں جی او آر تھانے میں رخسار کو نئے کپڑے اور چپلیں دلانے کے بہانے اغوا کا مقدمہ پہلے ہی درج ہے، اغوا کی ایف آئی آر میں ملزم کے خلاف زیادتی اور قتل کی دفعات بھی شامل کی جائیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -