قادیانیوں کی اقلیتی کمیشن میں شمولیت کی مذمت کرتے ہیں،طارق حسن

  قادیانیوں کی اقلیتی کمیشن میں شمولیت کی مذمت کرتے ہیں،طارق حسن

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن،انفارمیشن سیکرٹری محمد صادق شیخ،کراچی کے نائب صدر فیصل علی بلوچ،سید نفیس حیدر،شاہد عباسی،انور شاہ کشمیری، واصل خان، سلیم قادری،لائرز ونگ سندھ کے صدر محمد زبیر ہاشمی ایڈووکیٹ، خرم شاہد میؤ ایڈووکیٹ، شعبہ خواتین سندھ کی جنرل سیکریٹری ہما میر تالپور، یوتھ ونگ کراچی کے صدر ارقم رضا، سہیل قریشی، سید حماد حسین، فیضان انیس نے اپنے مشترکہ بیان میں قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل کیئے جانے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے غیر آئینی فیصلوں سے گریز کرے ایسے وقت میں اس طرح کے عجلت میں اپوزیشن اور علماء سے مشاورت لینا دور کی بات اتحادیوں سے بھی مشاورت کے بغیر فیصلوں کی کوئی سمجھ نہیں آتی قادیانی جو کہ آئین پاکستان سے بھی انکاری ہیں اور قادیانی خود کو غیر مسلم تسلیم نہیں کرتے اسلئے قادیانی آئین شکنی اور بغاوت کررہے ہیں انہیں اسی آئین سے تحفظ دینا سمجھ سے بالاتر ہے حکومت کا غیر دانشمندانہ عمل کسی طور قبول نہیں کیونکہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔مسلم لیگ سندھ پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، مرکزی سیکرٹیر ی جنرل وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ اس معاملے پر پوری قیادت نے دو ٹوک موقف اختیار کرکے قوم کی ترجمانی کا حق ادا کردیا۔ان فیصلوں کو فوری واپس لیا جائے۔پاکستان مسلم لیگ(ق) سندھ ورنہ ہر سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -