واسا فیصل آباد کے سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا حکم، ڈی جی کا اظہار لاتعلقی

واسا فیصل آباد کے سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا حکم، ڈی جی ...

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)واسا فیصل آباد کے سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا حکم دیدیا گیا جبکہ ایم ڈی واسا کے ایڈیشنل چارج کے حامل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے اس حکم سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ”روزنامہ پاکستان“ کوبتایا کہ یہ فیصلہ واسا کی مقامی انتظامیہ کا ہو سکتا ہے۔تاہم اس فیصلہ سے واسا کے سینکڑوں ملازمین میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔ملازمین نے کہا ہے کہ بہت سے ایسے ملازمین بھی ہیں جن کو گزشتہ دو،تین ماہ کی تنخواہیں بھی نہیں ملیں۔ واسا حکام کی طرف سے موجودہ سنگین معاشی صورتحال اور لاک ڈاؤن کی کیفیت میں ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے کا اعلان وزیر اعظم عمران خان کے تمام ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کے واضح حکم کی صریحاً خلاف ورزی بھی ہے۔ بہت سے ڈیلی ویجرز ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ واسا انتظامیہ کی ”کارکردگی“ کایہ عالم ہے کہ ڈیلی ویجرز ملازمین توایک طرف بہت سے ریگولر ملازمین کو بھی ابھی سابقہ ماہ کی تنخواہیں نہیں مل سکیں۔

تنخواہیں

مزید :

صفحہ آخر -