فیصل آباد پولیس ناکوں پر عام افراد پکڑے میں مصروف،شہر میں 40ڈاکے

فیصل آباد پولیس ناکوں پر عام افراد پکڑے میں مصروف،شہر میں 40ڈاکے

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)ضلع بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی 40وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے نامعلوم گروہ دس لاکھ روپے سے زائد نقدی‘ طلائی زیورات‘ایک کار‘ایک رکشہ‘14موٹر سائیکل‘قیمتی مویشی‘ درجن بھر سے زائد موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے احمد سے تین لاکھ روپے کی نقدی‘ عبدالحفیظ سے دو لاکھ روپے کی نقدی‘مقبول کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی‘ دو تولے طلائی زیورات‘ ہمایوں سے ایک لاکھ روپے کی نقدی‘ امیر علی سے 75ہزار‘سعید سے 71ہزار‘ موبائل‘اسامہ سے پچاس ہزار‘ موبائل‘ الیاس سے پچاس ہزار‘ موبائل‘ نوید کی فیملی سے طلائی زیورات‘عادل کے گھر سے نقدی وغیرہ‘ محمد یاسین‘ گل ریاض‘ حق نواز‘ کاشف‘ احمد‘ دلاور‘ امتیاز‘ منور‘ اسلم اور تنویر سے نقدی‘ موبائل فونز‘ جاوید‘ اسلم‘ ظفر اور شاہد اقبال سے نقدی اور موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ عامر کی دکان‘ فیض اللہ کی بجلی کی تار‘مقبول اور شوکت کے مویشی‘زاہد کی کرولا کار‘ اللہ رکھا کا رکشہ‘علی نواز‘ارسلان‘ شاہد‘ نقاش‘ جاوید‘بلال‘عتیق الرحمن‘اشفاق‘ محسن اور یعقوب کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔ش

ڈاکے

مزید :

صفحہ آخر -