پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے‘ تاجر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے‘ تاجر

  

ملتان (نیوز رپورٹر) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنے کے عمل کو تاجر برادری نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آنے سے مواصلات کی مد میں اٹھنے والے اخراجات میں بھی کمی واقع ہوگی اس تناظر میں تاجر برادری کو اشیائے خورونوش و ضروریہ کی قیمتوں پر بھی نظر ثانی کرتے ہوئے صارفین کو قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنی چاہیے پاکستان سروے میں تاجر رہنما آل پاکستان تاجر تنظیم کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ محمد شفیق، سید جعفر علی شاہ، شیخ اکرم حکیم، شیخ جاوید اختر، تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود، کیمسٹ ایوسی ایشن کے ڈویڑنل صدر محمد اختر بٹ، غضنفر ملک، کلب عابد، خالد محمود قریشی، احتشام الحق، عارف فصیح اللہ، قومی تاجر اتحاد کے صدر ملک حسن طارق اور کینٹ کے صدر چوہدری محمود نے اظہار خیال کرتے ہوئے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے ان کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو فائدہ پہنچے گا تاہم انٹرنیشنل مارکیٹ کے مطابق قیمتوں میں مزید 20 سے 25 روپے کمی کی گنجائش موجود ہے انہوں نے کہا کہ اس کے اثرات مارکیٹوں کے کھلنے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے روڈ پر آنے کے بعد واضح ہوں گے کہ صارفین تک قیمتوں کی کمی کے اثرات کس حد تک مثبت ہوسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں راتوں رات اضافہ ہوجاتا ہے لیکن کمی ہونے پر اشیائے خورونوش و ضروریہ کی قیمتیں واپس ہونا مشکل ہوجاتی ہیں حکومت کو چاہیئے کہ موثر مانیٹرنگ کے ذریعے صارفین تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کمی کے ثمرات کی منتقلی کو یقینی بنائے۔

ردعمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -