کرونا وائرس‘نہم اور فرسٹ ائیر امتحانات کینسل ہونے کا خدشہ

  کرونا وائرس‘نہم اور فرسٹ ائیر امتحانات کینسل ہونے کا خدشہ

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈز کے تحت نہم اور فرسٹ ائر کے امتحانات کینسل ہونے کا خدشہ‘کرونا وائرس کی وبا پر اگست تک قابو نہ پایا جاسکا تو تعلیمی بورڈز کے(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

تحت نہم اور فرسٹ ائر کے امتحانات نہیں ہو سکیں گے۔ذرائع کے مطابق پنجاب ایجوکیشن بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کی میٹنگ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی صو رتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امتحانی امور پرغور کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر خدانخواستہ کرونا وائرس کی وباپر اگست تک کنٹرول نہ کیا جاسکا تو تعلیمی بورڈز کے تحت نہم اور فرسٹ ائر کے امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکے گااور اگلے سال کمبائنڈ طور پرمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات ہوں گے کیونکہ کرونا وائرس کی وبا کے باعث حکومت کسی بھی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتی اور طلبا وطالبات کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -