ترقیاتی کاموں کے مختص فنڈز واپس لینے سے کنٹریکٹرزمایوس

  ترقیاتی کاموں کے مختص فنڈز واپس لینے سے کنٹریکٹرزمایوس

  

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سالا نہ ترقیاتی پروگرام،ضلع راجن پور کے ترقیاتی کاموں کے فنڈز پنجاب حکو مت نے واپس لے لئے راجن پور کے شہریوں اور گور نمنٹ کنٹریکٹرز میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطا بق حکو مت پنجاب نے صوبے میں مالیاتی عدم توازن کے(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

باعث ضلع راجن پور سمیت پنجاب کے 34 اضلاع کے ترقیاتی کا موں کے مختص فنڈز واپس لے لئے جبکہ وزیراعظم عمران خان کے آبائی ضلع میا نوالی اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے آبائی ضلع ڈیرہ غازی خان کے فنڈز جوں کے توں موجود ہیں ترقیاتی کا موں کے فنڈز واپس لئے جانے پر شہری حلقوں میں سخت مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے کہ ڈیڑھ سال بعد ضلع راجن پور میں تعمیراتی شعبہ کو فنڈز مہیا کئے گئے تھے جس سے اُمید تھی کہ ضلع میں ترقیاتی کام ہونے سے آسا نی پیدا ہوگی مگر اچانک یہ فنڈز واپس لئے گئے ہیں دوسری جانب گور نمنٹ کنٹریکٹرز جنہوں نے بڑھ چڑھ کر محکمہ لوکل گور نمنٹ اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے زیرا نتظام ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز لئے تھے اور جلدہی ورک آرڈر ملنے کی انتظار میں تھے مگر فنڈز کی واپسی کاسن کر سبھی پریشان ہوگئے عوامی وشہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے مطا لبہ کیا ہے کہ ضلع راجن پور کے ترقیاتی فنڈز بھی واپس بحال کئے جائیں۔

فنڈز واپس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -