پھل دار پودوں پر مشتمل وہاڑی آرچرڈ 2کا افتتاح

  پھل دار پودوں پر مشتمل وہاڑی آرچرڈ 2کا افتتاح

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) ممبر قو می اسمبلی طا ہر اقبال چوہدری اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے تحصیل کونسل وہاڑی میں پھلدار پودوں پر مشتمل وہاڑی آرچرڈ 2کا افتتاح کر دیا آرچرڈ میں 100سے زائد مختلف اقسام کے پھلدار پودے لگائے گئے ہیں ان پھلدار پودوں میں مالٹا، کینو، امرود، لیموں اور دیگر اقسام کے پودے شامل ہیں افتتاح کے موقع پر پی ٹی(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

آئی کے رہنما اور نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز زاہد اقبال چوہدری، ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھرل کے نمائندے رائے مبشر کھرل، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ مظفر خان،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیش میاں نعیم عاصم، سی او تحصیل کونسل حافظ خالد ارشاد، تحصیل آفیسر فنانس رانا خلیل احمد، سجاد خان کھچی اور دیگر افسران بھی موجود تھے اس موقع پر ممبر قو می اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ حکومت پنجاب کلین اینڈ گرین مہم کے تحت وہاڑی میں بہترین کام ہو رہا ہے شجرکاری مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے ضلعی انتظامیہ، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کی طرف سے صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ شجر کاری مہم پر بھی خصو صی توجہ دی جا رہی ہے مختلف چوکوں اور سڑکوں کے اطراف میں لگائے پودے اور گرین بیلٹس خوبصورت اور دل فریب نظارہ پیش کر رہے ہیں اب پھلدار پودے لگانا ایک مزید احسن اقدام ہے اس سے ماحول خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ پھل بھی دستیاب ہوں گے ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق بلین ٹری سونامی پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے اور بہت جلد ہم اپنے شہر اور ملک کو سرسبز و شاداب بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرکاری اداروں، سکولوں اور ہسپتالوں میں بھی شجرکاری مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -