وزیرمملکت شبیر قریشی کی خودکشی کرنیوالے محنت کش کے گھرآمد،بیوہ کوامدادی چیک دیا

      وزیرمملکت شبیر قریشی کی خودکشی کرنیوالے محنت کش کے گھرآمد،بیوہ ...

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار) کوٹ ادو میں لاک ڈاؤن کے دوران بیروزگار ہونے والے مزدور کی خودکشی کا معاملہ,وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معاملے کا نوٹس لے (بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

لیا. وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر وزیرمملکت شبیر علی قریشی کی خودکشی کرنے والے مزدور کے گھر آمد. وزیر مملکت نے خودکشی کرنے والے مزدور نذیر کی بیوہ کو 3 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا اور تعزیت کی نذیر کی بیوہ کو حکومت کی جانب سے نوکری بھی فراہم کی جائیگی.وزیرمملکت شبیر علی قریشی نے بتایا کہ نذیر کے اہلخانہ کی مالی امداد کے لیے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی تھی. کوٹ ادو کا مزدور نذیر لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار ہوگیا تھا. 27 اپریل کو بھوک سے بلکتی اپنی بچیوں کو پانی سے روزہ رکھتے دیکھ کر نذیر نے خودکشی کرلی تھی۔

امدادی چیک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -