ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انوار الحق کا دورہ سنٹرل جیل 9قیدیوں کوذاتی مچلکوں پررہا کرنیکاحکم

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انوار الحق کا دورہ سنٹرل جیل 9قیدیوں کوذاتی ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور چوہدری انوار الحق نے معزز عدالت لاہور ہائی کورٹ لاہور کے احکامات کی روشنی میں سول جج کلیم اللہ بھٹی(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

کے ہمراہ سنٹرل جیل بہاول پور کا ماہانہ دورہ کیا۔ معزز جج صاحبان کی آمد پر سنٹرل جیل بہاول پور کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ معزز جج صاحبان نے ویمن وارڈ، ہسپتال اور کچن اسیران کا دورہ کیا۔ اسیران سے ان کے مسائل دریافت کئے اور جیل انتظامیہ کی طرف سے اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور نے ضلع بہاول پور سے تعلق رکھنے والے معمولی جرائم میں ملوث 9اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل شہرام توقیر خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹیو اسد طارق بھی ہمراہ تھے۔

سنٹرل جیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -