میٹرو پاکستان کاپی ڈی ایم اے کو ہیمپرز کا عطیہ

  میٹرو پاکستان کاپی ڈی ایم اے کو ہیمپرز کا عطیہ

  

لاہور (پ ر)میٹرو پاکستان کی جانب سے اپنے ملازمین کو میٹرو ہیومینٹی پروگرام کے تحت کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے نتیجے میں براہ راست متاثر ہونے والے مستحق خاندانوں کی امداد کیلئے قومی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور عطیہ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔اس ضمن میں جمع کردہ تمام امدادی رقم سے غذائی اشیاء اور دیگر ضروری سامان پر مشتمل ہیمپرز تیار کرکے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ہیڈ آفس میں متعلقہ حکام کے حوالے کئے گئے۔اس موقع پر صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود،ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب راجا خرم شہزاد عمر،ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ اور دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے ضرورت کے اس وقت بھرپور امداد پر میٹرو پاکستان کے ملازمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مذکورہ ہیمپرز جانچ پڑتال کے بعد پہلے سے رجسٹرڈ افراد کو تصدیقی عمل کے بعد پہنچا دیئے جائینگے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور آلات کی ٹریکنگ اور تقسیم کا انتہائی شفاف طریقہ اختیار کررکھا ہے،کیونکہ یہ ایک سرکاری ادارہ ہے جس کی ذمہ داری ہے کہ صوبائی سطح پر قدرتی و انسانی غفلت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی آفات کا مقابلہ کرکے متاثرہ افراد کی مانیٹرنگ اور شناخت کے ذریعے ان کی زندگیاں بچائی جائیں اور آفات کو پھیلنے سے روکا جائے۔ا

س موقع پر میٹرو کے ملازمین کو اسٹیٹ آف دی آرٹ مانیٹرنگ ڈیش بورڈ سسٹم کا دورہ بھی کرایا گیا جہاں انہیں امدادی سامان کی تقسیم کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

مزید :

کامرس -