میونسپل کارپوریشن کی کارروائی غیرقانونی کمرشل تعمیرات مسمار کردیں

  میونسپل کارپوریشن کی کارروائی غیرقانونی کمرشل تعمیرات مسمار کردیں

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے حسین آگاہی چوک عثمانیہ مارکیٹ میں غیرقانونی کمرشل تعمیرات مسمار کر دیں، تفصیل کیمطابق میونسپل(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

آفیسرریگولیشن میونسپل کارپوریشن ملتان محمد نصراللہ ملک، سپرنٹنڈنٹ پلاننگ ملک اصغرکی زیرنگرانی انفورسمنٹ انسپکڑ اوردیگرعملے نے حسین آگاہی چوک سے ملحقہ عثمانیہ مارکیٹ میں غیرقانونی کمرشل تعمیرات مسمارکردیں، میونسپل کارپوریشن حکام کے مطابق مذکورہ افراد نے اس سے قبل بھی غیرقانونی طورپرچاردکانیں تعمیرکی تھیں جوکہ گرادی گئی تھیں اورذمہ داروں کیخلاف تھانہ لوہاری گیٹ میں مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا جس کے باوجود لینڈ مافیا کے افراد نے دوبارہ غیرقانونی کمرشل تعمیرات قائم کرلی تھیں جنہیں مسمارکردیا گیا ہے، ذمہ دار افراد کیخلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -