شنیرا اکرم کا وباسے متاثر برادریوں کے لیے ڈیٹول صابن کا عطیہ

شنیرا اکرم کا وباسے متاثر برادریوں کے لیے ڈیٹول صابن کا عطیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (پ ر) آج کل دنیا کورونا وبا سے لڑرہی ہے، اور حفظان صحت زندگی اور موت کا معاملہ بن چکا ہے، خراب حفظان صحت نہ صرف آپ کو بلکہ آپ کے ساتھ آپ کے آس پاس کے لوگوں کو بھی خطرہ میں ڈال سکتا ہے، جیسا کہ وائرس بغیر کسی تمیز کے اندھا دھند پھیلتا جارہاہے، اور ا س سے بچاو یقینی طور پر اس معاملے میں علاج سے جوش و جذبے کے ساتھ فروغ د ینے میں مصروف ہے، جیسا کہ ہم آج کل کرونا وائرس کی وبا کا سامنا کررہے ہیں تو دوسری جانب وہ پاکستانیوں کی مدد کے لیے اپنی کوششوں میں مزید اضافہ کررہے ہیں، اور اس مہم میں سماجی کارکن اور ہوگا صاف پاکستان مہم کی برانڈ ایمبیسڈر شنیرا اکرم کے سوا اور کوئی نہیں ہیں، انھوں نے حال ہی میں اس ملک گیر سطح پر اس متاثر کن مہم کے لیے کام کرنے والی این جی اومیں ڈیٹول صابن تقسیم کیے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس مہلک وائرس کے پھیلاو کے پیچھے کی اصل وجہ حفظان صحت کی کمی ہے، انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں اس بات کو اجاگر کیا کہ ہوگا صاف پاکستان مہم کے حصے کے طور پر کام کرنیوالی ایک غیر سرکاری تنظیم "ایک نیکی اور این آر ایس پی کو جراثیم کش ڈیٹول صابن موصول ہوئے ہیں،اور یہ صابن ہمارے معاشرے کے پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد استعمال کریں گے۔
اس موقع پر انھوں نے اس خیال کو بھی تقویت بخشی کہ ہمیں اس موجودہ صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ سینی ٹائزڈ طرز زندگی کو اپناناہے،این آئی سی ایچ کو اس تیسری آرگنائزین کا درجہ حاصل ہے جس نے ڈیٹول صابن وصول کیے ہیں، انھوں ن تمام پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ جتنا ممکن ہو سکے عطیہ دیں اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کریں۔
بحیثیت پاکستانی ہمیں ان الفاظ پر دھیان دینے کی ضرورت ہے کہ ہم باقاعدگگی سے اپنے ہاتھ دھوئیں اوراپنے ارد گرد کو صاف ستھرا رکھنے کا آغاز کریں، اگر ہم میں سے زیادہ تر لوگ ایسا کرتے ہیں تو اس کے کافی اثرات معاشرے پر پڑیں گے، جیسا کہ اقتدار میں رہنے والے افراد اور شنیرا اکرام جیسی معروف شخصیات اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی، ہمیں اپنے انتخاب سے متعلق ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

کامرس -