ایکنک نے 175ارب سے زائد مالیتی دیا مر بھاشا ڈیم کی اصولی منظوری دیدی

      ایکنک نے 175ارب سے زائد مالیتی دیا مر بھاشا ڈیم کی اصولی منظوری دیدی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی(ایکنک) نے 175 ارب روپے سے زائد کے دیامر بھاشا ڈیم کی ا صو لی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران 250 ارب ر و پے سے زائد مالیت کے 4 میگا پراجیکٹس کی منظوری دیدی گئی۔ مشیر خزانہ کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس کے دوران قومی اقتصادی(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے 175 ارب سے زائد کے دیامر بھاشا ڈیم کی اصولی منظوری دیدی،اجلاس کے دوران 12.43 ارب کے لودھراں ملتان 62 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک منصوبے کی منظوری دی گئی، لودھراں ملتان این 5 سیکشن میں 2 فلائی اوور، 2 انٹر چینج اور 4 چھوٹے پل شامل ہیں۔اجلاس کے دوران پنجاب کے 11 کم ترقی یافتہ اضلاع میں 32ارب سے ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ منصوبہ بھی منظو ر کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے تمام 26 اضلاع میں 30 ارب کے اریگیٹڈ ایگریکلچر پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

ایکنک اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -