گندم کٹائی کے دوران مخالفین کی فائرنگ 2افراد زخمی، تشویشناک حالت میں نشتر داخل

گندم کٹائی کے دوران مخالفین کی فائرنگ 2افراد زخمی، تشویشناک حالت میں نشتر ...

  

ملتان(نیوز رپورٹر)تھانہ الپہ کے علاقے گندم کی کٹائی کے دوران فائرنگ دوافراد کو نشتر ہسپتال لایا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق بستی گدراں والی کا رہائشی مرتضی اپنے(بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

بھائی مرسلین کے ہمراہ گندم کی تھریشر کی مدد سے کٹائی میں مصروف تھے کہ ملزم یسین اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ا?یا جس نے فائرنگ شروع کردی اور فرار ہوگئے،فائرنگ کے نتیجے میں مرتضی اور بھائی دونوں زخمی ہوگئے،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ ریسکیو1122کی مدد سے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق دونوں پارٹی ا?پس میں رشتہ دار ہے جن کے درمیان پہلے سے لڑائی جھگڑے کے معاملات چل رہے تھے،پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -