دفعہ144کی خلاف ورزی پر 21افرادکے خلاف مقدمہ درج

      دفعہ144کی خلاف ورزی پر 21افرادکے خلاف مقدمہ درج

  

ملتان(نیوز رپورٹر)پولیس نیدفعہ144کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 21افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔تفصیل کے مطابق کرونا وائرس کی روک(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

تھام کے لئے انتظامیہ کی جانب سے عوام کواس وائرس سے مح?فوظ رکھنے کے لئے دفعہ144نافظ کی ہوئی ہے عمل پیرا نہ ہونے والے افراد کے خلاف پولیس نے سختی سے نمٹنے کے لئے کارروائی تیز کردی ہے۔مظفر ا?باد پولیس نے ملزم علی رضا، ساجد، ریحان، محمد عمر، عبدالرزاق، شاہد، بابر، فیضان، محمد فرحان، قطب پور پولیس نیملزم جہانزیب، اویس، فاروق، گلگشت پولیس نے ملزم محمد حنیف، دہلی گیٹ پولیس نے ملزم سلیم، اقرار، محمد علی،محمد نصیر،دولت گیٹ پولیس نے ملزم فراز، محمد ناصر،نعمان جبکہ کپ پولیس نے ملزم ذوالقرنین کو قابو کیا جو پابندی کے باوجود اپنی اپنی دوکانیں اور موٹرسائیکلوں پر ڈبل سواری کا ارتکاب جرم کررہے تھے،جن کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

دفعہ144

مزید :

ملتان صفحہ آخر -