عمران خان کے ویژن کو بڑھانا مشن ہے، شاہینہ نجیب کھوسہ

      عمران خان کے ویژن کو بڑھانا مشن ہے، شاہینہ نجیب کھوسہ

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی24سالہ جدوجہد ایک خاص ویژن اور مشن کے لیے وہ مشن ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ جیسی فلاح پرمبنی انصاف ریاست کی صورت دینا، الحمد اللہ پی ٹی آئی پوری یکسوئی کے ساتھ اپنے اس مشن کی طرف رواں دواں ہے وہ پی ٹی آئی کے(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

یوم تاسیس کے حوالے سے ایک تقریب میں خطاب کر رہی تھی ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کی خوش قسمتی ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں اور خواتین کی اکثریت پارٹی کے ہر اول دستے کی طرح اسکے ساتھ ہے ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ آج ہم نظریاتی کارکن یہ عہد کرتے ہیں کہ پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مضبوط بنائیں گے اس میں انصاف اور میرٹ کی جڑیں گہری کریں گے اور اسے ایک ایسا ادارہ بنا دیں کہ جو آنیوالی نسلوں کا اثاثہ اور سرمایہ ہو ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ آج ہم ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پارٹی کے مشن کے لیے مالی، جسمانی اور وقت کی قربانی دی اور دعا گو ہیں کہ خلوص نیت سے کی گئی تمام کوششوں کا اجر دنیا اور آخرت دونوں میں عطا فرمائے ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ میں نوجوانوں سے خاص طور پر درخواست گذار ہوں کہ وہ اپنے کردار اور شخصیت سازشی سے خصوصی توجہ دیتے ہوئے پارٹی کے لیے سوشل میڈیا کے علاوہ آن گراؤنڈ بھی محنت اور فعالیت بھی دکھائیں آخر میں کیک کاٹا گیا اور پارٹی کی مضبوطی اور ملکی سالمیت کے لیے دعا بھی کرائی گئی تقریب میں سردار احمد نیازی، انیس الرحمن، اسلم بزدار، قاسم بزدار، وقار چانڈیہ، تبسم، اظہر، غلام رسول، احمد آفاق، خالد بھٹی و دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

شاہینہ نجیب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -