رمضان ریلیف پیکج، عوام یوٹیلٹی سٹورز سے مستفید ہورہے ہیں، حیا ت اعوان

  رمضان ریلیف پیکج، عوام یوٹیلٹی سٹورز سے مستفید ہورہے ہیں، حیا ت اعوان

  

کبیروالا(تحصیل رپورٹر)عوام،رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز سے بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کی مالی مسائل اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے سبسڈی کو ڈیڑھ ارب سے بڑھا کر ڈھائی ارب کیا ہے۔ان خیالات کا اظہاریوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ملتان کے زونل منیجر شہزاد خان نے ریجنل منیجر ملک محمد حیات اعوان،ایریا منیجرز چوہدری ضیاء الحق انجم،زاہد عباس جوئیہ سلمان اسلم،راؤ (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

ضیاء الحق،سٹور انچارج محمد رشید اور محمد طارق بھٹی کے ہمراہ خانیوال روڈکبیروالا شہر کے مین سٹور کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ملتان زونل میں 31مزید نئے یوٹیلٹی سٹورز قائم کئے گئے ہیں اور ضلع خانیوال4 سمیت ملتان میں 16موبائل یوٹیلٹی سٹورزعوام کو ”رمضان ریلیف پیکج“ کے تحت سستے داموں اشیائے خوردونوش کی خریداری کی آسانیاں فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبیروالا شہر میں مین یوٹیلٹی سٹورکی اشد ضرورت کے تحت عوام کو سہولت کے پیش نظر قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے،رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر19 اشیا خورد ونوش مارکیٹ ریٹ سے 5 فیصد سے 25 فیصد سستے نرخ پردستیاب ہیں اور آٹا،چینی،گھی کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں جبکہ مشروبات کی قیمت میں 15 فیصد کمی کر دی گئی، چینی 68 روپے فی کلو،گھی 175 روپے فی کلو ہے، جبکہ 20کلو کے آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز پررمضان ریلیف پیکج کا آغاز 17 اپریل سے کیا گیاہے اور ریلیف پیکیج کو عید الفطر تک لے جانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ریجنل منیجر ملک محمد حیات اعوان نے بتایا کہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 اشیاپر سبسڈی دی گیئی جبکہ سیل کا ہدف 30 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔مذکورہ ریلیف پیکج کے تحت آٹے پر 4 روپے،چینی پر 15 روپے فی کلو، تیل اور گھی پر 30 روپے فی کلو، دال چنا 10روپے، دال مونگ پر 15روپے فی کلو،دال مسور 10 روپے،سفید چنے پر 15 روپے، بیسن 20 روپے،کھجور پر 20 روپے، باسمتی اور سیلا چاول پر 15روپے، ٹوٹا چاول پر 10 روپے، مشروبات کے1500ملی میٹربوتل پر25روپے،800ملی میٹر پر 20روپے سبسڈی دی گئی ہے۔رمضان ریلیف پیکج میں چائے پر 50روپے فی کلو، دودھ پر 20روپے، مصالحہ جات پر10 فیصد سبسڈی دی جارہی ہے۔اس موقع پر سیاسی،تجارتی وسماجی شخصیات چوہدری محمد ظفر اللہ ارائیں،سید فرخ رضا،حاجی محمد ارشد سنگا،محمد رمضان جاوید،مہر عمران محمود اُترا،حفیظ سعیدی،ملک محمد ارشد،چوہدری علی ظفر ارائیں اور دیگر شخصیات بھی موجودتھیں۔

یوٹیلٹی سٹور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -