محکمہ خوراک کی کارروائی،12ہزار بوری گندم، 450تھیلے چینی برآمد

  محکمہ خوراک کی کارروائی،12ہزار بوری گندم، 450تھیلے چینی برآمد

  

صادق آباد(نمائندہ خصوصی)سپیشل برانچ کی نشاندہی پر ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑ ی کارروائی‘ کوٹ سبزل کے قریب گودام سے 12ہزار بوری گندم بر آمد‘ دوسری کارروائی میں سٹاک کیلئے لیجاتے ہوئے 450بوری چینی پکڑی گئی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سپیشل برانچ کی نشاندہی پر فوڈ انسپکٹر خالد محمود نے پولیس کے ہمراہ کوٹ سبزل کے قریب ایک گودام میں چھاپہ مارا‘ (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

جہاں سے 2کروڑ روپے مالیت کی بارہ ہزار گندم کی بوریاں بر آمد ہو ئیں، اسی طرح دوسری کارروائی میں ریونیو آفیسر محمد اجمل نے محکمہ ریونیو کے عملہ کے ہمراہ ذخیرہ کرنے کیلئے لیجانے والی 17لاکھ روپے مالیت کی 450چینی کی بوریاں پکڑ لیں‘ فوڈ انسپکٹر خالد محمود اور ریونیوآفیسر محمد اجمل نے بتایاکہ حکومتی احکامات پر عملدر آمد نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کسی کو بھی گندم اور چینی ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

محکمہ خوراک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -