خاتون بازیاب، لادی گینگ کے ارکان اوربیوی کا قاتل شوہر گرفتار

  خاتون بازیاب، لادی گینگ کے ارکان اوربیوی کا قاتل شوہر گرفتار

  

جام پور (نامہ نگار )جام پور پولیس کی بڑی کاروائی۔ تین ماہ قبل کوٹ جانو ں سے سوداسلف لینے کی غرض سے نکالنے والی اور اغواء ہونے لڑکی بین الاصوبائی لادی گینگ کے رکن کے ہاتھوں شاہ صدر دین کے علاقے سے باز یاب۔ غیرت کے نام پر اپنی حملہ بیوی کو قتل کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار۔ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں۔تفصیل کے (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

مطابق جا م پو رکے نواحی علاقہ کوٹ جانوں کے رہاشی عاشق حسین ولد اللہ ڈتہ تھیہم کی کنواری بیٹی سودا لینے کے لیے نکلی تو عرفان ولد غلام شبیر۔ بلال احمد ودیگر نے اغواء کر لیا۔ ملزمان کا تعلق بین الاقوامی لادی گینگ سے ہے نے شاہ صدر دین کے علاقہ میں رہاش اختیا ر کر رکھی تھی۔ ایس ایچ او زبیر احمد بزدار نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ریٹ ٹیمیں تشکیل دے کرکے لادی گینگ کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارکرکے مغویہ کو ملزمان سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ اسی طرح ایک ہفتہ قبل عبدالقیوم چانڈیہ نے اپنی بیوی کو اپنے خاندان کے حنیف نامی شخص سے ناجائز تعلقات کی بنا پر قتل کر دیا۔ ایس ایچ او صدر کی قیادت پر ٹیم نے موضع ڈنگورہ میں چھاپہ مارکرکے ملزم کو الہ قتل سمیت گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا ہے۔ ایس ایچ او ذبیر احمد بزدار نے میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں کیس پولیس کے چیلنج بنے ہوئے تھے۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتا رکرکے قانون کی گرفت میں دے دیا ہے۔ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اور ڈی پی او راجن پور کے ویژن کیمطابق ظالم کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے تک ارام سے نہیں بیٹھوں گا۔عوام علاقہ میں جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -