غیر معیاری 2جوس فیکٹریز‘2سوئیٹس یونٹس اور 2پنسار سٹورز سیل

  غیر معیاری 2جوس فیکٹریز‘2سوئیٹس یونٹس اور 2پنسار سٹورز سیل

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری 2جوس فیکٹریز‘2سوئیٹس یونٹس اور 2پنسار سٹورز سیل کر دئیے‘249فوڈ یونٹس کو نوٹس‘27کو جرمانے‘64کنال رقبہ پر سیوریج زدہ سبزیاں تلف کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرآپریشنز ساؤتھ شہزادمگسی کی زیرنگرانی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے ملک(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

فوڈز،مغل فوڈز انڈسٹری جوس فیکٹریز پر چھاپہ مارا۔سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،نامناسب لیبلنگ کرنے،ناقابل سراغ اجزاء کے استعمال،غیر معیاری پلپ کی موجودگی،ایکسپائرڈ فلیور کے استعمال اور استعمال شدہ بوتلوں کو دوبارہ استعمال کرنے پر فیکٹریز کو سیل کر دیا۔ملک فوڈز سے 2,220لیٹرمینگو جوس،1,950لیٹر مینگو پلپ،2فلنگ پلانٹس،1200خالی بوتلیں برآمد کیں‘ اسی طرح 1000لیٹر مینگو جوس،25کلو انارفلیورز،23کلو مصنوعی میٹھا تلف کیا گیا۔مزید جانچ کیلئے مینگو پلپ،سویس اینڈ طہور مینگو ڈرنک کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔اسی طرح وہاڑی میں واقع نیو یاد سوئیٹس،مظفرگڑھ میں واقع چمن شیریں یونٹ کو غیر معیاری اجزاء کے استعمال،کھلے مصالحہ جات کی موجودگی،فنگس زدہ مٹھائی کی فروخت پر سیل کیا گیا۔ لیہ میں ہی جمیل پنسار سٹور،راجن پور میں واقع مزمل ٹریڈرز کو بھاری مقدار میں زائدالمیعاد اشیاء،فنگس زدہ مربہ جات کو کیمیکل ڈرمز میں سٹور کرکے فروخت کرنے،لائسنس نہ ہونے،ناقص صفائی پر سربمہر کیا گیا۔ مزید براں لودھراں میں 64کنال پر کاشت سبزیوں کی چیکنگ کی گئی، دوران چیکنگ سبزیوں کو سیوریج کاپانی لگانے کی وجہ سے 64کنال اراضی پر کاشت سبزیوں کو ہل چلا کر تلف کیا گیا۔ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے ملتان ڈویژن میں 109فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کیا اور93کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔اسی طرح بہاولپورڈویژن میں 127 شاپس کی چیکنگ کی گئی اور 102فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے جبکہ ڈی جی خان ڈویژن میں 66 شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے54فوڈ پوائنٹس کو حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ملتان ڈویژن میں 10فوڈ پوائنٹس کو65,000 روپے، بہاولپور ڈویژن میں 10 شاپس کو 39,500روپے اور ڈی جی خان ڈویژن میں 7فوڈ یونٹس کومجموعی طورپر33,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اس کے علاوہ دوران کاروائی،2,130 لیٹر ناقص دودھ،136لیٹر ایکسپائرڈ ڈرنکس،161کلو ملاوٹی مصالحہ جات،30کلو حشرات زدہ مٹھائی،25کلو ایکسپائرڈ خوراک اور3.8کلو غیر معیاری اجزاکوموقع پر تلف کیا گیا۔

سٹورس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -