کہروڑ پکا، قرنطینہ سے کرونا کامریض فرار، ملوث اہلکار گرفتار

    کہروڑ پکا، قرنطینہ سے کرونا کامریض فرار، ملوث اہلکار گرفتار

  

ُکہروڑ پکا (نما ئندہ خصو صی) قر نطینہ سے کرو نا کا ایک مر یض فرار، محرر گرفتار، محرر تھا نہ سٹی پر دو لا کھ لے فرار کروا نے کا الزام،پو لیس اور محکمہ صحت نے معا ملہ چھپا لیا،پو لیس کی ٹیم کرو نا مر یض کو گرفتار کر نے اسلام آ باد روا نہ،تفصیل کے مطا بق تبلیغی مر کز سے کرو نا ٹسٹ میں پا ز(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

یٹو آ نے والا ایک مر یض پٹھان وقاص عزیز کو انتظا میہ نے سپیشل ایجو کیشن سنٹر میں قا ئم قرنطینہ میں رکھا ہوا تھا 7یوم قبل اس سے پو لیس تھا نہ سٹی کے محررمظہر ریحان نے قر نطینہ میں جا کر ملا قات کی اور اسی روز سے کرو نا کا مر یض وقاص پٹھان اپنے روم سے لا پتہ ہو گیا جس کا پتہ محکمہ صحت اور پو لیس کو 4روز بعد ہوا جس پر اعلیٰ حکام آ گاہ کیا گیا ڈی پی او لو دھراں نے ایس ڈی پی او کہروڑ پکا کو تحقیقات کا حکم دیا تحقیقات کر نے پر معلوم ہوا کہ مفرور کرو ناکے مر یض وقاص پٹھان کو محرر مظہر ریحان ملنے آ یا تھا دیگر پو لیس سیکورٹی کے اہلکا روں نے بھی تمام ذمہ داری مظہر ریحان پر ڈال دی مبینہ طور پر تحقیقات میں یہ بات بھی سا منے آ ئی ہے کہ مظہر ریحان نے دو لا کھ روپے فرار کر وا نے پر وصول کیے ہیں اور فرار میں محکمہ صحت اور پو لیس کے اہلکار بھی ملوث ہیں ڈی پی او نے مظہر ریحان کو گرفتار کر کے تھا نہ صدرکی حوالات میں بند کر دیا ہے جبکہ کرو نا کے مفرور مر یض کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھا نہ صدر عارف شاہ کی قیادت میں ٹیم اسلام آباد روا نہ ہو گئی ہے تا کہ ملزم کو گرفتار کر کے وا پس لا یا جا ئے اور وقاص پٹھان کی وا پسی کے بعد اس کے مبینہ بیان پر فرار میں ملوث افراد کے خلاف کا روا ئی کی جا ئے گی ڈی ایس پی عابد سے را بطہ کیا گیا تو انہوں نے معا ملہ چھپا تے ہو ئے کہا کہ محکمہ صحت اس واقعہ کی رپورٹ کرے گا تو کا روا ئی کر یں گے جس میں 5دن لگ جا ئیں گے جبکہ ڈپٹی ڈی ایچ اورشید انجم نے تصد یق کر تے ہو ئے کہا کہ پو لیس کی غفلت سے ایک مر یض وقاص عزیز پٹھانقر نطینہ سے 7روزقبل فرار ہو گیا ہے۔

مریض فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -