پلوامہ، بھارتی فوج نے نما ز جنازہ کے شرکا ء پر آنسو گیس کے گولے بر سا دیئے

  پلوامہ، بھارتی فوج نے نما ز جنازہ کے شرکا ء پر آنسو گیس کے گولے بر سا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ میں نوجوان بلال احمد کی غائبانہ نما زجنازہ میں شریک کشمیریوں پر تشدد کیا۔جسے بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کر دیا تھا۔ ایک رپورٹ سکے مطابق بھارتی پولیس اہلکاروں نے ضلع کے علاقے ناربل میں شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے والے کشمیریوں آنسو گیس کے گولے برسائے۔ اس پر لوگوں (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

اور بھارتی پویس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جبکہ لوگوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق نامعلوم عسکریت پسندوں نے سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں بھارتی پیرا ملٹری راشٹریہ سیمابل کی ایک پارٹی پر بدھ کی شام گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہو گئے۔ ضلع کپواڑہ کے علاقے کرالہ گنڈبیگ محلہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک سابق سپیشل پولیس افسر کے گھر میں گھس کر اسے گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔بھارتی فوجیوں نے بانڈی پورہ، اننت ناگ،بارہمولہ، شوپیاں، کولگام، پلوامہ اور جموں خطے کے مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے سرینگر میں یکم مئی سے شہر میں رہنے والے تمام لوگوں کیلئے ماسک پہنا لازمی قراردیاہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ڈی سی سرینگر نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر کے تحت سرینگر ضلع میں لوگوں کیلئے ماسک لگانا لازمی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سرینگر میں ہر کنبہ کو 5ماسک مفت فراہم کئے جائیں گے اور تمام لوگوں کو یہ ماسک یکم مئی سے لگانے ہونگے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا ماسک نہ پہننے کو آفت سماوی سے متعلق قانون کے تحت جرم تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ سرینگر نے مختلف سلیف ہیلپ گروپوں سے 15لاکھ ماسک خریدے ہیں اور یہ ماسک سرینگر شہر میں رہنے والے ہر کنبے کو مفت فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا 8لاکھ ماسک موصول ہوئے ہیں اور باقی 7لاکھ آئندہ چند دنوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔
کشمیر