دیارغیر میں پھنسے پاکستانیوں کی متوقع آمد، قرنطینہ کی صفائی ستھرائی کاعمل جاری

    دیارغیر میں پھنسے پاکستانیوں کی متوقع آمد، قرنطینہ کی صفائی ستھرائی ...

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) دیارغیر میں پھنسے پاکستانیوں کی متوقع آمد کے پیش نظر انڈسٹریل کمپلیکس کے قرنطینہ مرکز کی صفائی وستھرائی جاری ہے اورڈپٹی کمشنرعامرخٹک(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

کی ہدایت پرویسٹ منیجمنٹ کمپنی کاعملہ قرنطینہ کی ڈس انفکشن میں مصروف ہے۔اس کے مختلف بلاکس کے فلیٹس میں کلورین ملے محلول کا سپرے کیا جارہا ہے۔ہاد رہے کہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا عملہ قرنطینہ مرکز میں ہی مقیم ہے۔دوسریی طرف فینال سے فلیٹس کے رومز اور واش رومز کی دھلائی کی جاری اورلیبر کمپلیکس کی سڑکوں پر بھی جراثیم کش سپرے معمول کا حصہ ہے۔ ڈپٹی منیجر آپریشن انوارلحق قرطینہ میں صفائی کی مانیٹرنگ پر مامور ہیں۔ساتھ ہی ایم ڈی کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے قرنطینہ میں کام کرنیوالے ورکرز کے لئے کٹس کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔

قرنطینہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -