قرنطینہ میں منتقل کیے گئے 284 مسافروں کے کرونا ٹیسٹ شروع نہ ہوسکے

  قرنطینہ میں منتقل کیے گئے 284 مسافروں کے کرونا ٹیسٹ شروع نہ ہوسکے

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) دیار غیر سے ملتان انیوالے قرنطینہ سنٹر ملتان اور مقامی ہوٹلز میں شفٹ کئے جانیوالے 284مسافروں کے کرونا ٹیسٹ شروع نہیں کئے جا سکے(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

ہیں جس کے باعث مسافروں کی اپنے آبائی گھروں میں روانگی میں مزید تاخیر کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ بتایا گیا ہے قرنطینہ سنٹر میں 31 تبلیغی جماعت کے اراکین کو بھی رکھا گیا ہے۔ مذکورہ اراکین کے دو بار ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں جبکہ 59 اراکین کے ٹیسٹ آنا باقی ہیں۔ اسی طرح ایران سے انیوالے 30 زائرین بھی قرنطینہ میں موجود ہیں۔ ان زائرین کے پانچ بار کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ پہلی بار پازیٹو ٹیسٹ آئے تھے، دوسری بار نیگیٹو، تیسری بار ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر انہیں دوبارہ روک لیا گیاتھا۔ اب دو بار مزید ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ ان زائرین میں سے 9 زائرین کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں مزید 21 زائرین کے ٹیسٹو کے رزلٹ انا باقی ہیں۔ مزید زائرین کے رزلٹ آنے کے بعد زائرین کی واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ٹیسٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -