یوپیسہ کے ذریعے صارفین کو کرونا ریلیف فنڈ فلاحی ادارے میں عطیات جمع کرانیکی آسانی

یوپیسہ کے ذریعے صارفین کو کرونا ریلیف فنڈ فلاحی ادارے میں عطیات جمع کرانیکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(پ ر) یوپیسہ کے صارفین وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ اور شوکت خانم میموریل ٹرسٹ میں یوپیسہ کی فنڈز ٹرانسفر (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

کی سہولت کے ذریعے باآسانی عطیات جمع کراسکتے ہیں۔ یہ عطیات *786#ڈائل کرکے مختلف فلاحی اداروں کو بھیجے جاسکتے ہیں جو یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد اور مستحق گھرانوں کی امداد کیلئے کام کررہے ہیں۔ صارفین Donation کے آپشن کا انتخاب کرکے مطلوبہ رقم کا اندراج کرسکتے ہیں۔ یہ عطیات مختلف امدادی فنڈز اور فلاحی اداروں کے پاس منتقل ہوں گے جن میں وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ، اخوت فاؤنڈیشن، جابر بن حیان ٹرسٹ، شوکت خانم میموریل ٹرسٹ، شفا فاؤنڈیشن، شفا آئی ٹرسٹ اور ویژن فارٹی سیون فاؤنڈیشن شامل ہیں۔اس اقدام کی بدولت سماجی فاصلہ یقینی بنانے کے ساتھ امدادی فنڈز کو ڈیجیٹل طریقے سے فوری جمع کرنا ممکن بنایا گیا ہے۔ صارفین کو مرکزی اہمیت دینے والے برانڈ یوپیسہ نے ہمیشہ صارفین کی ضرورت پر توجہ دی ہے اور اس مشکل وقت میں پاکستانیوں کی مدد کے لئے گھروں سے ہی سہولت کی فراہمی کا یہ ایک ثبوت ہے۔ اس طرح کی اسمارٹ سہولیات سے لوگوں کو لاک ڈاؤن پر عمل پیرا ہونے میں مدد ملے گی اور اسکے ساتھ ہی وہ ایسے لوگوں کی بھی مدد کرپائیں گے جن کا روزانہ کا گزر بسر انتہائی مشکل ہوچکاہے سماجی طور پر ذمہ دار ادارے کے طور پر یوفون اپنے تمام صارفین کو کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔ ان اقدامات میں کثرت کے ساتھ اپنے ہاتھ صابن سے 20 سیکنڈز تک اچھی طرح دھونا، مصافحہ سے گریز کرنا بالخصوص جو لوگ بیمار نظر آرہے ہوں، ہر ممکن حد تک اپنی آنکھیں، ناک اور منہ چھونے سے اجتناب کرنا، مختلف سطحیں جیسے دروازے کا ہینڈل، غسل خانے کے نل، میزوں کی بالائی سطح جراثیم سے پاک کرنا، گھر پر ٹہرے رہنا اور جب بیمار ہوں تو ہر شخص سے کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ رکھنا شامل ہیں۔ ان بنیادی اقدامات کو اختیار کرکے ہم خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ بناسکتے ہیں۔
یوپیسہ