ماہ اپریل کی تنخواہ میں کی کٹوتی پرڈاکٹر ز سراپا احتجاج، وعدے پورے کرنیکا مطالبہ

  ماہ اپریل کی تنخواہ میں کی کٹوتی پرڈاکٹر ز سراپا احتجاج، وعدے پورے کرنیکا ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کو وعدے کو مطابق بڑھی ہوئی تنخواہ تو نہ ملی الٹا بیشتر ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی دو روز کی تنخواہیں (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

کاٹ لی گئی،طبی حلقوں کا حیرت کا اظہار،وکلا کی امداد ڈاکٹروں کی تنخواہ کٹوتی عجب انصاف تفصیل کے مطابق کورونا ایمرجنسی کے دوران فرنٹ لائن پر لڑتے ڈاکٹروں نرسز پیرا میڈیکس کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم تنخواہوں میں وہ اضافہ تو کجا الٹا اپریل کے مہینے کی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جانے والی تنخواہوں سے بیشتر ڈاکٹروں کی دو دن کی تنخواہ کاٹ لی گئی ہے جس پر پائینرز یونٹی کے عہدیداران ڈاکٹر شاہد راو،ڈاکٹر ساجد اختر،ڈاکٹر نصرت بزدار نے شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایک جانب وزیر اعلی پنجاب وکلا میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کر رہے ہیں دوسری جانب ڈاکٹروں سے اضافی تنخواہوں کا وعدہ کر کے الٹا دو دن کی تنخواہ کاٹ لی گئی ہے،حکومت سیلیوٹ پر نہ ٹرخائے بلکہ حفاظتی لباس اور پوری تنخواہوں کے ساتھ کئے گئے وعدے پر عمل درآمد کرے۔

کٹوتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -