تیزاب گردی میں ملوث ملزم کیخلاف کیس کی سماعت5مئی تک ملتوی

  تیزاب گردی میں ملوث ملزم کیخلاف کیس کی سماعت5مئی تک ملتوی

  

ملتان (خصو صی رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 ملتان نے بورے والا میں لڑکے پر تیزاب پھینک(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

کر جسم جھلسانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے خلاف کیس کی سماعت مزید کارروائی کے لیے 5 مئی تک ملتوی کردی گئی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن بورے والا کے مطابق ملزم ارشد کے خلاف لڑکے احمد علی پر تیزاب پھینک کر جھلسانے کا مقدمہ ماہ فروری میں درج کیا گیا تھا۔ملزم کے خلاف الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے معمولی تنازع کی بنیاد پر تیزاب پھینکا جس سے متاثرہ لڑکے احمد علی کی آنکھ کو شدید نقصان ہوا اور 30 فیصد تک جسم کا حصہ جھلس گیا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرکے کارروائی عمل میں لائی گئی تھی تاہم عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ کی کارروائی کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

تیزاب گردی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -