انٹرویوز مکمل، 320ہاؤس آفیسر ز 5مئی سے نشتر میں جوائننگ دیں گے

  انٹرویوز مکمل، 320ہاؤس آفیسر ز 5مئی سے نشتر میں جوائننگ دیں گے

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال کے لئے اچھی خبر،ہاوس آفیسرز کے انٹرویو مکمل،320 ہاوس آفیسرز 5 مئی سے مختلف وارڈز میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے ڈاکٹروں کو خوش آمدید،کورونا کے خلاف جنگ میں نئے سپاہیوں کا حوصلہ بھی بڑھایا تفصیل کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

ماہانہ مشاہرے کے ساتھ ہاوس آفیسرز کی 320 آسامیوں کے لئے انٹرویوز گزشتہ روز نشتر ہسپتال کے اسمبلی ہال میں مکمل کر لئے گئے،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں تمام تر عمل کا جائزہ لیا،بعدازاں خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے کہا کہ نئے سپاہی کورونا کے خلاف اس جنگ میں میدان میں اترنے کو تیار ہیں،پی ایم اے اپنے ان سپاہیوں کے ساتھ کھڑی ہے ان کو دوران ڈیوٹی تمام تر حفاظتی سامان مہیا کیا جائے گااور تمام نئے ہاؤس آفیسرز کی الاٹمنٹ جلد کر دی جائے گی،اس موقع پر پی ایم اے کے وفد میں شامل ڈاکٹر شیخ عبدالخالق،ذوالقرنین حیدر،وقار نیازی،عمران مزاری،امجد ملک و دیگر نے تمام نئے ہاوس آفیسرز کا حوصلہ بھی بڑھایا،بتایا جا رہا ہے نئے ہاوس آفیسرز 5 مئی سے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔چیر مین پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ صبح کے اوقات میں شہر یوں کے لئے پارکوں کو کھو لنے کی اجازت دینی چاہیے. نظم و ضبط کا خیا ل رکھتے ہو ئے شہر ی پارکو ں میں آئیں. سما جی فا صلہ بر قرار رکھے. اس سے صحت مندانہ ما حول اور سر گرمیوں کوفروغ دینے میں مدد ملے گی. انھو ں نے ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویڑن شا ن الحق سے ملاقات کے موقع پر کیا. چیئرمین پی ایچ اے ملتان نے مزر کہا کہ پار کوں کو صبح کی سیر کے لئے کھو لنے کی در خواست کی ہے. کہ پارکوں کو ایس او پیز کے تحت صبح کے اوقات میں کھو لا جا?. انھو ں نے مزید کہا کہ پی ا یچ اے کے دیگر مسائل پر بھی کمشنر ملتان سے تفصیلی گفتگو ہوئی. جس کے حل کے لئے کمشنر ملتان نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انٹرویو مکمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -