نشتر کے لیبارٹری ٹیکنیشن میں کرونا کی تصدیق، عملہ میں خوف

  نشتر کے لیبارٹری ٹیکنیشن میں کرونا کی تصدیق، عملہ میں خوف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)نشتر ہسپتال ملتان کے لیبارٹری ٹیکنیشن میں کورونا کی تصدیق،لیبارٹری میں موجود دیگر عملہ خوف کا شکار،آج لیبارٹری کے تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے،ادھر نشتر ہسپتال میں پنجاب کی پہلی کورونا ایمرجنسی قائم کر دی گئی،شبہ میں آنے(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

والے مریضوں کو مرکزی ایمرجنسی نہیں بھیجا جائے گا،ادھر ہسپتال میں کورونا میں مبتلا 25 شبہ میں 29 مریض زیر علاج ہیں تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے لیبارٹری ٹیکنیشن صداقت میں گزشتہ روز کورونا کی تصدیق کے بعد لیں ارٹری عملے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے،اس حوالے سے پیرا میڈیکس شاہین یونٹی نشتر ہسپتال کے صدر رانا عامر کا کہنا تھا کہ لیبارٹری عملہ اس وقت شدید خوف و ہراس کا شکار ہے صداقت دوران ڈیوٹی کورونا کا شکار ہوا ہے ادھر لیبارٹری کے دیگر عملے کے بھی کورونا ٹیسٹ کرنے کے لئے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں،اس سے قبل دس اپریل سے انتیس اپریل کے درمیان مجموعی طور پر نشتر ہسپتال کے 29 ڈاکٹرز 04 نرسز پیرا میڈیکس اور انکے اہل خانہ سمیت 42 سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے ڈاکٹر اخلاق،ایک نرسنگ آفیسر رقزا انکا بھائی اور بہن،ڈیٹا انٹری آپریٹر علی اور لیب ٹیکنیشن صداقت اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ دیگر طبی عملے کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا تھا،ادھر نشتر ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لئے سہولیات میں اضافہ کرتے ہوئے پنجاب کی پہلی کورونا ایمرجنسی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،اس حوالے سے مزید بتاتے ہوئے فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد کا کہنا تھا کہ یہ شعبہ نشتر ہسپتال کی پرانی ایمرجنسی اور موجودہ آؤٹ ڈور کی بلڈنگ میں قائم کیا گیا ہے، یہ ڈیپارٹمنٹ نہ صرف کرونا کے مریضوں کو سہولا ت مہیا کرے گا بلکہ ایک فلٹر کلینک کا کام بھی کریگا،اس کرونا ایمرجنسی میں مکمل سہولیات سے آراستہ آپریشن تھیٹر، ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ روم، آکسیجن دستیاب ہے، اسی طرح کرونا بلاک میں سرجری، گائنی، ایکسرے، الٹراساؤنڈ، آئی سی یو، ایچ ڈی یو کی سہولیات کے بعد اب بچوں کے داخلے اور علاج کے لئے بھی وارڈ نمبر 28 کا 10 بستروں پر مشتمل ایک حصہ مخصوص کر دیا گیا ہے جہاں پر صرف کرونا کے شبہ میں لائے جانے والے بچوں کو داخل کیا جائے گا اور انکا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں انہیں بچوں کے امراض کے وارڈز میں منتقل کیا جائے گا،ڈاکٹر عرفان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کرونا کے بڑھتے ہوئے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئیپروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی ہدایت پر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خان پرنسپل نشتر میڈیکل کالج نے صرف 5 دن کی مختصر مدت میں پنجاب بھر میں پہلی کرونا ایمرجنسی کو فعال کردیا ہے کرونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین کی ہدایت پر وارڈ نمبر 12 کو بھی کرونا کے کنفرم مریضوں کے لیے مخصوص کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ وارڈ نمبر 26 میں گائنی، لیبر روم اور سرجری کا شعبہ اور وارڈ نمبر 27 میں آئی سی یو (وینٹی لیٹرز کی سہولت کے ساتھ) اور ایچ ڈی یو پہلے سے ہی کام کر رہا ہے،ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ ان تمام وارڈز میں کام کرنے والے عملہ، ڈاکٹرز، نرسز اور درجہ چہارم کے ملازمین کے لئے تمام تر حفاظتی لباس اور N 95 ماسک ہسپتال کی طرف سے مہیا کیے جارہے ہیں۔ جن کی وافر تعداد اس وقت ہسپتال میں موجود ہے،جبکہ ادھر نشتر ہسپتال میں اس وقت کورونا میں مبتلا 25 مریض جبکہ شبہ میں 29 مریض زیر علاج ہیں۔