جامعہ زکریاوہاڑی کیمپس کاطلبہ کو آج فیس جمع کرانیکا عندیہ
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)بے حسی کی انتہا,لاک ڈاون کے دوران بی زیڈ یووہاڑی کیمپس انتظامیہ نے طلباء کو فیسیں جمع کروانے کیلئے آج یکم مئی کی وارننگ دے دی فیسیں جمع نہ کروانے والے طلباء کو امتجان میں نہ بٹھانے کی دھمکی، کاروبار کی بندش کے باعث دو وقت کی روٹی کی فکر میں مبتلا غریب والدین اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے شدید ذہنی اذیت سے دوچار (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
متاثرین کا حکام بالا سے فوری نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی لاک ڈاون کے دوران غریب طلباء اور والدین کیلئے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی وہاڑی کیمپس انتظامیہ نے نئی مصیبت کھڑی کردی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلہ میں بی ایس،ایم ایس اور لاء کے طلباء وطالبات کو اپنے بقایا جات اور اور فیسیں آج یکم مئی تک جمع کروانے کا کہا گیا ہے اور اس حوالہ سے چالان بذریعہ واٹس ایپ جاری کر دیے گئے جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں طلباء و طالبات کو امتحان میں نہ بٹھانے کی دھمکی بھی دی گئی ہے یہ مراسلہ غریب والدین کیلئے ذہنی اذیت کا باعث بن چکا ہے متاثرین عبدالوحید,راو افتخار,محمود,شاہزیب,وسیم,جبار,منظور,خالد و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت شہریوں کو ریلیف دے رہی ہے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ بچوں کو دھمکیاں لگا رہی ہے انہوں نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
عندیہ