مزدور شہداء کوکبھی نہیں بھلایاجاسکتا،ملک خدابخش

  مزدور شہداء کوکبھی نہیں بھلایاجاسکتا،ملک خدابخش

  

ملتان(سپیشل رپورٹر  )آل پاکستان ورکرز اتحاد فیڈریشن کے زیر اہتمام مزدور کے عالمی دن سلسلہ میں ایک اجتماع زیر قیادت مرکز نائب صدر ملک خدابخش بھٹہ، رانا شوکت علی، عبدالغفار اعوان منعقد ہوا۔ اس سے خطاب کرتے ہوئے ملک خدا بخش بھٹہ نے کہا یکم مئی کے مزدور شہدایئ کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا اور ان کا خون رائیگاں نہیں ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا شہدائے (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مجرموں کو کیفرو کردار تک ضرور پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ غفار اعوان نے کہا کہ مزدور آج بھی سراپا احتجاج ہیں اور شہدائے کالونی میں شہید ہونے والوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شوکت رانا نے کہا کہ مزدور آج اس گئے گزرے دور میں جس طرح مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ اس موقع پر شیخ بشیر احمد، ملک نواز، رانا عبدالوحید، ابرار حسین شاہ، بابا اسلام، ظہور احمد، عباس، صوفی بشیر احمد و دیگر شریک تھے۔

خدابخش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -