لڑائی جھگڑے کی اطلاع پرموقع پر جانیوالے سب انسپکٹر پردرجنوں افراد کا تشدد، مقدمہ درج

لڑائی جھگڑے کی اطلاع پرموقع پر جانیوالے سب انسپکٹر پردرجنوں افراد کا تشدد، ...

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)15کی کال پرموقع پر جانے والے سب انسپکٹر پر مخالف پارٹی کا حملہ،خوب درگت بنا ڈالی، تشدد سے سب انسپکٹر کندھا اتر گیا، ہسپتال داخل، (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج، اس بارے تفصیل کے مطابق موضع ذوالفقار آباد کے رہائشی عبدالغفور چدھڑ نے گزشتہ روز 15پرلڑائی کی کال کی جس پر انچارج چوکی سلطان کالونی سب انسپکٹر عبدالحمید 15 کے کال پر موضع ذوالفقار آباد پولیس کے ہمراہ گئے تو وہاں پر موجود درجنوں مردوخواتین کال کرنے والے عبدالغفور اس کے بھائی عبدالرؤف اور یونس چدھڑ پر پولیس کی موجودگی میں تشدد شروع کردیا،سب انسپکٹر کے منع کرنے پر موقع پر موجود منیر آرائیں، اسماعیل آرائیں، خلیل آرائیں، اقبال آرائیں، شوکت آرائیں، عثمان آرائیں، اصغر آرائیں، نجمہ زوجہ خلیل،عظمی زوجہ منیر آرائیں،یسین ٹانوری،زاہد آرائیں اور درجنوں نامعلوم مرد اور عورتوں نے انسپکٹر عبدالحمید کو پکڑ کر اس کی خوب درگت بنائی جس سے اس کا کندھا اتر گیا،سب انسپکٹر عبدالحمید کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ داخل کرا دیا گیا، پولیس سنانواں نے سب انسپکٹر کی مدعیت میں تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 146/20زیردفعہ353/186/148/149درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تشدد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -